پاکستان
13 فروری ، 2015

پشاور: مسجد و امام بارگاہ پر خود کش حملہ، 19شہید 55زخمی

پشاور: مسجد و امام بارگاہ پر خود کش حملہ، 19شہید 55زخمی

پشاور ......پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں واقع امامیہ امام مسجد کے باہر ہو نے والے دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 19 ہوگئ ہے جبکہ 55 سے زائد افراد زخمی ہیں ۔ خبیر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ نے دھماکے میں 19افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ وزیرداخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پاک فوج نے جائے حادثے پر پہنچ کر کنٹرول سنبھال کر مسجد کو کلیئر کرلیا ہے۔عینی شاہد کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد3سے 5تھی،جوایف سی یونیفارم میں ملبوس تھے،انہوں نے پہلے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا،پھر فائرنگ اور بعد ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔جس کے نتیجے میں19افرادشہید اور55سے زائد زخمی ہوگئے ہیںجبکہ حملہ آور تاحال مسجد کے قریب واقع عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق 1ہزار افراد کی گنجائش رکھنے والے مسجد کی حفاظت کیلئے صرف ایک اہلکار تعینات کیا گیا تھا۔ امدادی کارکنوں نے لاشوں اورزخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا،جہاں ایمرجنسی نافذ کرکے عوام سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔حیات آباد کے میڈیکل کمپلیکس میں 60کے قریب زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 6کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ دوسری جانب خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 5 اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 2 زخمی کو منتقل کیا گیا ہے ان زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ایمر یجنسی نافذ کر دی گئی ہیں اور ہر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں ۔سیاسی و مذہبی رہنمائوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ شیعہ تنظیموں نے 3روزہ سوگ کا بھی اعلا ن کیا ہے۔

مزید خبریں :