پاکستان
13 فروری ، 2015

پشاور خود کش حملہ:سیاسی و مذہبی رہنمائوں کا اظہار مذمت

پشاور خود کش حملہ:سیاسی و مذہبی رہنمائوں کا اظہار مذمت

لاہور/کراچی......پاکستان بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے پشاور کے علاقے حیات آباد کی امام بارگاہ و مسجد پر خود کش حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ،پاکستان عوامی تحریک سے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھماکے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔الطاف حسین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کوملک دشمن دہشتگردوں نے ہدف بنارکھا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں اوران کے معاونین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔سراج الحق اور ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی دھماکے کی مذمت کی۔

مزید خبریں :