پاکستان
13 فروری ، 2015

پاک چائنا کوریڈو کا راستہ تبدیل کیا گیا تو دھرنا دینگے،عمران خان

پاک چائنا کوریڈو کا راستہ تبدیل کیا گیا تو دھرنا دینگے،عمران خان

پشاور ..... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخواکوگیس،تیل اورپانی کاحصہ نہیں دے رہی،جس تیزی سے کام کرنا چاہتے تھے ویسا نہیں ہو سکا، تاہم سال کے آخرمیں خیبرپختونخواکودوسرے صوبوں سے بہتربنادینگے۔عمران خان نےدھمکی دی کہ اگرپاک چائنااکنامک کوریڈور کاراستہ تبدیل کیا گیاتواس کیخلاف دھرنا دیاجائیگا۔پشاورمیں پختونخواریڈیوکے پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیاسےگفتگومیں عمران خان کا کہناتھا کہ وہ ہرماہ ایک گھنٹہ کےبراہ راست ریڈیوپروگرام میں شہریوں کےسوالوں کے جواب دینگے،صوبائی وزراءکوبھی عوامی مسائل جاننے کی ہدایت کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میں جووعدہ کرونگا پوراکرونگا،موجودہ نظام میں کسی تبدیلی کی امید نہ رکھی جائے،چھاپے مارنے سے تبدیلی نہیں آتی، اسپتالوں یونیورسٹیز اوربلدیات میں نئے نظام لارہے ہیں تب فرق نظرآئے گا۔ ان کا کہناتھا کہ وفاق سے صوبہ کے حقوق کے لئےاسٹینڈلیناہوگا،چین سے گوادر تک کاراستہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ہوکرجاناچاہیے ورنہ اس کیخلاف دھرنا دونگا، بجلی گیس اورپانی میں جوحق صوبہ کوملناچاہیےوہ نہیں مل رہا،اگرڈیرہ اسماعیل خان میں نہربن جائےتولاکھوں ایکڑزمین سیراب ہوگی۔ ان کا کہناتھا کہ سینیٹ میں شفاف کردارکے حامل خیبرپختونخواکے لوگوں کوٹکٹ دئیے ہیں اور پیراشوٹ کے ذریعے آنے والوں کوٹکٹ نہیں دئیے۔آرمی پبلک اسکول کےواقعے کی تحقیقات پر ان کا کہناتھا کہ وزیراعلی نے چیف جسٹس سے بھی میٹنگ کی ہے اورآرمی پبلک اسکول کے متاثرین کومطمئن کیا جائیگا۔انہوں نے صحافیوں کے ویج ایوارڈکیلئےکرداراداکرنے کے عزم کااظہارکیا۔

مزید خبریں :