13 فروری ، 2015
پشاور .....عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیارولی نے پشاور امام بارگاہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت بے حس ہوچکی ہے۔اے این پی کے سربراہ نے پشاور دھماکے میں شہید ہونےوالوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو جہاں دہشتگردی ہونے کا اندیشہ تھا ، وہاں سیکیورٹی کے انتظامات کیوں نہیں کیے ۔ اسفند یار ولی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔