پاکستان
13 فروری ، 2015

پشاور دھماکا:صدر،وزیراعظم و دیگر سیاسی رہنمائوں کی مذمت

پشاور دھماکا:صدر،وزیراعظم و دیگر سیاسی رہنمائوں کی مذمت

اسلام آباد .....پشاور میں امام بارگاہ میں دھماکے کی صدرپاکستان ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف،سابق صدر آصف زرداری اوردیگر سیاسی رہنماؤں نے مذمت کی ہے۔پشاور دھماکے اور اس واقعے میں ہونے والی جانی نقصان پراسپیکر،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سےسخت مذمت کی گئی ہے۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہناتھاکہ دین اسلام میں ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کاقتل ہے، اللہ کے گھر کو دھماکے سے اڑانے والے انسان کہلانے کے حقداربھی نہیں،بے گناہ شہریوں کو ہلاک وزخمی کرنے والے اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طورپرگرفتار کیا جائے۔ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی نے دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کیاہے۔قومی اتحادکے صدر ایاز لطیف پلیجو کاکہنا تھا کہ نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جلد اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :