پاکستان
13 فروری ، 2015

خیبر پختون خوا اور فاٹا میں ’’صحت کا اتحاد‘‘کا آغاز

خیبر پختون خوا اور فاٹا میں ’’صحت کا اتحاد‘‘کا آغاز

پشاور.........خیبر پختونخوا اور فاٹا میں 33 لاکھ بچوں کو پو لیو سمیت نو مہلک بیماریوں سے بچانے کے پروگرام صحت کا اتحاد کا آغاز پشاور سے ہو گیا ہے اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بچوں کو ویکسین دے کر مہم کا آغاز کیا۔ پشاور کے سروسزاسپتال میں پروگرام کے افتتاح کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ پولیو،کالی کھانسی خسرہ،تشنج،نمونیہ،ٹی بی،خناق اور کالا یرقان بچوں کی قاتل ہیں، اس لیے ان کے خلاف سیاسی اختلاف کے باوجود وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحت کا اتحاد کے نام سے یہ پروگرام خیبر پختونخوا کے 12اضلاع اور فاٹا کی 5ایجنسیوں میں بیک وقت چلے گا جس کے دوران صوبے اور فاٹا میں فوج سمیت تمام ایجنیساں الرٹ ہیں۔صحت کا اتحاد کے اس پروگرام کے تحت 12اضلاع اور قبا ئلی ایجنسیوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں بچوںکو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعداوشمار کے مطابق ہر سال خیبر پختونخوا میں 50 فیصد بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔صحت کا اتحاد پروگرام شروع کرنے کامقصد بچوں کوان مہلک بیماریوں سے بچانا ہے۔

مزید خبریں :