13 فروری ، 2015
اسلام آباد........ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ گریبان پکڑنے کی سیاست نے پاکستان کو زیادہ نقصان پہنچایا،ہم نہیں چاہتے ہارس ٹریڈنگ ہو، صاف شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں ۔سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی، آصف زرداری نے گزشتہ دور میں پاک چین دوستی کو نیا انداز دیا