13 فروری ، 2015
اسلام آباد........سینیٹ انتخابات کے لیے تحریک انصاف نے خیبر پختونوا سے 10 امیدواروں کا اعلان کر دیا، جنرل نشستوں پر محسن عزیز، شبلی فراز، فضل محمد اور سلمان آفریدی امیدوار ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کے مطابق سینیٹ انتخابات میں خواتین کی نشستوں پر ثمینہ عابد اور رابعہ بصری پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔ ٹیکنکوکریٹس کی نشستوں پر نعمان وزیر اور لطیف یوسف زئی،اقلیتوں کی نشستوں پر جان کینکس ویلم اور روی کمار امیدوار ہوں گے۔ جنرل نشستوں پر محسن عزیز، شبلی فراز، فضل محمد اور سلمان آفریدی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔