13 فروری ، 2015
لاہور........آج کل لاہور کے بازاروں میں زبردست چہل پہل ہے،ہر سو سرخ،نیلے پیلے پھولوں کی خریداری عروج پر، محبتوں کے عالمی دن پرقربتیں بڑھنے اور بڑھانے کے لیے کیا کیا جتن ہو رہے ہیں۔ سرخ رنگ انسانی امنگوں، تمناؤں اور خواہشوں کا آئینہ دار ہے۔ محبت کا عالمی دن آیا تو گویا ہر سو سرخ گلابوں کی بہارآ گئی، حسیں جذبوں کا سمندر امڈ آیا۔ پھول محبتوں کی علامت تو ویلنٹائن ڈے پر ان سے بہتر تحفہ اور کیا ہو گا۔ ویلنٹائن ڈے محبتوں کے پیغام کے لیے پھولوں کے ساتھ چاکلیٹ، کینڈیز اور دیگر کئی تحفے بھی موجود ہیں، کہیں کہیں تو دل بھی برائے فروخت رکھ دئیے، محبتیں سمیٹنے اور بانٹنے میں بالی عمر والے ہی نہیں، ہر عمر کی خواتین اور مرد بھی شامل۔ کچھ کا تو کہنا ہے کہ محبتوں کے اظہار کیلئے کوئی ایک دن کافی نہیں، ان کے لیے تو ایک عمر چاہیے۔ جذبات کے اظہار کے لیے پھول اور تحفے بہترین ذریعہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ محبت کے عالمی دن پر دل والے اپنے پیاروں کو تحفوں اور پھولوں کے ذریعے اپنی محبتوں کے سندیسے پہنچا رہے ہیں۔