پاکستان
13 فروری ، 2015

دہشتگردوں نے مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنایا، عبدالقادر بلوچ

دہشتگردوں نے مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنایا، عبدالقادر بلوچ

پشاور......... وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مسجد پر حملہ کر کے بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، واقعہ پر مرکز ی اور صوبائی حکومت کے درمیان مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔ حیات آباد پشاور میں دھماکے کی جگہ کے دور ے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران عبدلقادر بلوچ نے کہا کہ ایف سی کے دستوں کی کمی کے باعث پشاور کے واقعے کا پیش آنا درست تاثر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنایا۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ حیات آباد واقعے پر مرکز اور صوبہ کے درمیان مخالفت نہیں ہونی چاہیے اس وقت اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :