پاکستان
13 فروری ، 2015

کور کمانڈر کراچی کا ڈی جی رینجرز کے ہمراہ لیاری کا دورہ

کور کمانڈر کراچی کا ڈی جی رینجرز کے ہمراہ لیاری کا دورہ

کراچی .........کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز امن وامان اور جرائم کی صورتحال جاننے کے لیے لیاری کا دورہ کیا۔ علاقے میں تعینات رینجرز اہلکاروں سے تفصیلی بریفنگ لی۔لیاری میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کور کمانڈار کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے لیاری کے علاقے کا دورہ کیا اور وہاں تعینات رینجرز اہلکاروں سے ملاقات کی،جہاں انہیں لیاری میں امن وامان سے متعلق امن وامان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ کور کمانڈار کراچی نے لیاری میں رینجرز کی جانب سے کیے گئے اقدمات اور امان وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو کو سراہا۔

مزید خبریں :