پاکستان
13 فروری ، 2015

پاکستان چین کے صدر کے دورے کا منتظر ہے، نواز شریف

پاکستان چین کے صدر کے دورے کا منتظر ہے، نواز شریف

اسلام آباد........وزیراعظم نوازشریف نے کہاہےکہ چینی صدر کے دورے سے اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل جلد ممکن ہوسکے گی۔ چینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ چیلنج ہے، پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نوازشریف سےچین کےوزیرخارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ پاکستان چینی صدر کےدورے کا منتظر ہے، یہ دورہ دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا اوردونوں ملکوں کےعوام کی مشترکا منزل کے حصول کا خواب جلد پورا ہونے میں بھی مدد ملے گی۔ چینی وزیرخارجہ کہاکہ چین کے صدر کے دور پاکستان کے دوران معیشت،سیکیورٹی اور علاقائی ترقی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

مزید خبریں :