پاکستان
13 فروری ، 2015

دہشتگردی اور فرقہ واریت کو کچلنے کا پختہ عزم کیا ہے، شہباز شریف

دہشتگردی اور فرقہ واریت کو کچلنے کا پختہ عزم کیا ہے، شہباز شریف

لاہور..........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو کچلنے کا پختہ عزم کیا ہے،قوم کے اتحاد کی طاقت سے دہشت گردوں کا عبرتناک انجام قریب ہے۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے کیے گئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں،تمام متعلقہ ادارے بہترین کوارڈینیشن کے تحت فرائض انجام دے رہے ہیں،قوانین میں ضروری ترامیم کر کے سزاوں کو سخت کیا گیا ہے،ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کر کے دم لیں گے۔

مزید خبریں :