پاکستان
13 فروری ، 2015

دہشت گردی کے خلاف تمام مکاتب فکر سراپا احتجاج ہیں، طاہر اشرفی

دہشت گردی کے خلاف تمام مکاتب فکر سراپا احتجاج ہیں، طاہر اشرفی

لاہور.........چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف تمام مکاتب فکر کے لوگ سراپا احتجاج ہیں، مساجد میں دھماکے کرنے والے نہ مسلمان ہیں، نہ پاکستانی اور نہ انسان،پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ جوہر ٹاؤن میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کاکہنا تھا کہ تمام طبقوں کو متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

مزید خبریں :