پاکستان
01 مئی ، 2012

کراچی:لیاری آپریشن کے خلاف پرانا گولیمار میں مظاہرہ

کراچی:لیاری آپریشن کے خلاف پرانا گولیمار میں مظاہرہ

کراچی… کراچی کے علاقے لیاری میں آپریشن کے خلاف پرانا گولیمار میں مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ لیاری میں پولیس آپریشن کے باعث محصور تک غذائی اجناس ، دودھ اور ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن صرف لیاری میں نہیں بلکہ پورے شہر میں کیا جائے ۔ لیاری میں آپریشن سے علاقہ مکینوں کی شدیدی پریشانی کا سامنا ہے جبکہ اس سے لسانی عصبیت کو فروغ مل رہا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے تھا کہ لیاری میں پانچ روز سے پانی اور بجلی بند ہے اور اب موبائل سروس بھی بند ہونے کے باعث رشتہ داروں سے بھی رابطہ بھی کٹ گیا ہے۔

مزید خبریں :