Time 07 مارچ ، 2025
کھیل

ہمارے کھلاڑی پریس کانفرنس میں فضول بولتے ہیں: انگلش ٹیم کے ڈائریکٹر پھٹ پڑے

ہمارے کھلاڑی پریس کانفرنس میں فضول بولتے ہیں: انگلش ٹیم کے ڈائریکٹر پھٹ پڑے
پوسٹ میچ پریس میں جو باتیں کی جاتی ہیں میں ان پر کسی کو مار تو نہیں سکتا، ڈائریکٹر راب کی/ فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر راب کی نے اپنے کھلاڑیوں کی پریس کانفرنس میں کی جانے والی باتوں کو فضول اور  فالتو قرار دے دیا۔

 انگلینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی اپنے کام سے سنجیدہ ہیں لیکن انہیں فضول باتیں کرنا بند کرنا ہوگا، کھلاڑی پریس کانفرنس میں فضول اور فالتو بولتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جس طرح چیزوں کو لیتے ہیں مجھے کوئی ایشو نہیں، پوسٹ میچ پریس میں جو باتیں کی جاتی ہیں میں ان پر کسی کو مار تو نہیں سکتا، کھلاڑی بڑی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ڈریسنگ روم میں کسی کو اپ سیٹ نہ کریں۔

ڈائریکٹر  راب کی نے بین اسٹوکٹس کو بہترین کپتان بھی قرار دیا۔

مزید خبریں :