07 مارچ ، 2025
کوئٹہ: ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کے دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے کلی خزاں کے رہائشی ہمایوں خان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہمایوں خان کی اہلیہ اور 10 سالہ بیٹی بی بی زویا جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا رئیس خان زخمی ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔