Time 07 مارچ ، 2025
پاکستان

پاکستان کا سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور

پاکستان کا سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور
فوٹو: فائل

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔

جمعرات کو سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کویمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہاہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افرادغذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، یمن کو فی الوقت 1.95کروڑ افرادکو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے، ۔

اس کے علاوہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نے زور دیا کہ فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں،غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور تحفظ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی سے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔


مزید خبریں :