14 فروری ، 2015
اسلام آباد.....صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاکرے۔صدر مملکت ممنون حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کو ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی جنرل راحیل شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی آرمی چیف کی والدہ کےانتقال پرافسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور ان کے اہلخانہ کے صبر کے لیے دعا کی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کار کنان اس دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔