پاکستان
14 فروری ، 2015

بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم معتدل ہوگیا

بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم معتدل ہوگیا

کوئٹہ .......بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم معتدل ہے جبکہ بعض شمالی علاقوں میں ہلکی سرد اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ، قلات، زیارت اور دالبندین سمیت سمیت بلوچستان کے دیگر شمالی اور سرد علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید کمی آئی ہے، مطلع صاف اور موسم خشک ہےجبکہ راتیں سرد ہیں۔ صوبے کے جنوبی علاقوں میں موسم معتدل ہے جبکہ کچھ علاقو ں میں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا ہے اور تربت ، گوادر سمیت مختلف گرم علاقوں میں شہریوں نے گھروں میں پنکے کا استعمال شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :