پاکستان
01 مئی ، 2012

مزدوروں کا عالمی دن ،بدین میں محنت کش نے خودکوآگ لگالی

مزدوروں کا عالمی دن ،بدین میں محنت کش نے خودکوآگ لگالی

بدین… محنت کشوں کے عالمی دن پر بدین میں 45سالہ محنت کش نے غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر خود کو آگ لگا لی۔ واقعہ بدین کے محلہ واڈ نمبر میں 4 میں پیش آیاجہاں محنت کش عبد الرزاق انصاری نے بے روزگاری اور غربت سے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی،عبد الرزاق کو راہگیروں نے بچایا اور شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا۔ عبدالرزاق کی چھ بیٹیاں ہیں وہ شوگر مل میں ملازم تھا اورچار ماہ سے بیروزگار ہے۔ عبدالرزاق کا کہناہے کہ بیوی بچوں کے فاقوں سے پریشان ہو کر اس نے زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے خو دکو آگ لگائی تھی۔

مزید خبریں :