Time 07 مارچ ، 2025
پاکستان

پی ٹی آئی وفد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، قائدین اڈیالا جیل سے واپس روانہ

پی ٹی آئی وفد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، قائدین اڈیالا جیل سے واپس روانہ
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

اسد قیصر اور عمر ایوب پر مشتمل پی ٹی آئی وفد جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچا لیکن انہیں اجازت نہیں ملی جس کے بعد قائدین اڈیالا جیل سے واپس روانہ ہوئے۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کوئی فہرست فراہم نہیں کی گئی تھی،منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل سمیت 10 وکلا کی ملاقات کرائی گئی۔

جیل ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایک روز قبل اپنے نئے ترجمان مقرر کیے تھے،ان ترجمانوں اور قانونی معاونین میں سے کوئی بھی کل اڈیالہ جیل نہیں آیا۔

مزید خبریں :