پاکستان
14 فروری ، 2015

ضلع نوشکی:چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قافلے کے قریب دھماکا

 ضلع نوشکی:چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قافلے کے قریب دھماکا

نوشکی ......نوشکی میں چیف جسٹس آف بلوچستان جسٹس نور محمد مسکانزئی کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے وہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ نوشکی کے نواحی علاقے احمد وال کے قریب خاران روڈ پر اس وقت پیش آیاجب چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نور محمد مسکان زئی کا قافلہ خاران سے نوشکی کی طرف جارہا تھا، دھماکے میں قافلےمیں شامل سیکورٹی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ۔ چیف جسٹس بلوچستان نورمحمد مسکان زئی،ان کا عملہ اور قافلے میں شامل سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے اور خیریت سے نوشکی پہنچ گئے بعد ازاں جسٹس نور محمد مسکان زئی کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :