پاکستان
14 فروری ، 2015

کنٹرول لائن کی پھر خلاف ورزی،بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہید

کنٹرول لائن کی پھر خلاف ورزی،بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہید

راولاکوٹ ......بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے شدید فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے راولاکوٹ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے راولہ سیکٹر میں بلا اشتعال فا ئرنگ کی، جس کے نتیجے میں 60 سالہ اسلم شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اسلم پولاس علاقے میں گھاس کاٹ رہا تھا۔ اس کے جسم پر3 گولیاں لگیں۔ جس کے بعد پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا ہے۔

مزید خبریں :