پاکستان
01 مئی ، 2012

حکومت کے خلاف تحریک کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شجاعت

حکومت کے خلاف تحریک کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شجاعت

پشاور… مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی بات کرنے والے نواز شریف بھول گئے ہیں کہ مارچ گزرچکا اب مئی آگیا ہے، حکومت کے خلاف تحریک کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مزدوروں کے عالمی کے موقع پر پشاور میں تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے پر ہی کچھ کہا جاسکتا ہے مگر یوسف رضا گیلانی اب بھی وزیراعظم ہیں۔

مزید خبریں :