پاکستان
15 فروری ، 2015

ملتان : رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے تین افراد زخمی

ملتان : رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے تین افراد زخمی

ملتان ........ملتان میں رشتے کے تنازع پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ملتان کے علاقہ دنیا پور روڈ پر رحیمیہ چوک کے قریب پیش آیا ۔ جہاں مخالفین نے رشتہ نہ ملنے پر لڑکی کے والد کالو شاہ اور دو بھائیوں ساجد شاہ اور مختار شاہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور خود فرار ہو گئے ۔ زخمی ہونے والے تینوں افراد کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ زخمی افراد کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کاروائی کے لئے درخواست دے رہے ہیں ۔

مزید خبریں :