15 فروری ، 2015
لورالائی.......بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح افرد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے لونی میں نامعلوم افراد نے گھر کے باہر موجود دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو موامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کر کے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔