پاکستان
15 فروری ، 2015

امامیہ مسجدپشاورپر حملے کی تحقیقات جاری،30 زخمی زیر علاج

امامیہ مسجدپشاورپر حملے کی تحقیقات جاری،30 زخمی زیر علاج

پشاور ........امامیہ مسجدپشاورپر حملے کی تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب دہشت گرد حملے کے 30 زخمی تاحال اسپتالو ں میں زیر علاج ہیں۔ پشاور کے علاقہ حیات آباد میں امامیہ مسجد حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حساس ادارے اور پولیس کی ٹیموں نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ جبکہ موبائل ویڈیوزکے ذریعہ بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حملے کے تیس سے زیادہ زخمی پشاور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حملے میں 22 نمازی شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں :