پاکستان
15 فروری ، 2015

جذبہ خیر سگالی،پاکستان نے 172 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

جذبہ خیر سگالی،پاکستان نے 172 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کراچی......کراچی کی جیل میں قید 172 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، پاکستان نے ایک بار پھر دوستی اور امن کو فوقیت دیتے ہوئے پڑوسی ملک سے جذبہ خیر سگالی کا عملی مظاہرے کی روایت برقرار رکھی۔ایک جانب پاکستان نے بھارت کو میچ پلیٹ میں رکھ کر پیش کیا تو دوسری جانب جذبہ خیر سگالی کی عمدہ مثال قائم کر تے ہوئےکراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل میں قید بھارت کے 172 ماہی گروں کو رہا کردیا گیا، ماہی گیر کینٹ اسٹیشن کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ براستہ واہگہ اپنے وطن روانہ ہوجائیں گے۔اس موقع پر ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے بھی حکومت کے اس فیصلے کو نہ صرف خیر مقدم کیا گیا بلکہ ماہی گیروں کو تحائف بھی دیئے گئے۔گھروں کو واپس لوٹنے کی خوشی اورکئی سالوں سے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد آزادی کا ملنا ان غریب ماہی گیروں کے لئےکسی نعمت سےکم نہیں، حکومت پاکستان نے ایک بار پھر خیر سگالی کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت میںکئی سالوں سے قید پاکستانی ماہی گیروں کی واپسی بھی اسی طرح ہو پائے گی یا نہیں ،یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے۔

مزید خبریں :