پاکستان
15 فروری ، 2015

جنرل راحیل نے مسئلہ کشمیر بہترین انداز میں اجاگر کیا، پر ویز الٰہی

جنرل راحیل نے مسئلہ کشمیر بہترین انداز میں اجاگر کیا، پر ویز الٰہی

لاہور......مسلم لیگ ق کےمرکزی رہنماء چودھری پرویزالٰہی کاکہنا ہےکہ جنرل راحیل شریف کے دفاعی اور سفارتی کردار پر پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔لاہورسےجاری بیان میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے دنیا کےسامنے مسئلہ کشمیر بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن کیلئے پاک فوج کے ا فسروں اور جوانوں کے ساتھ ان کے معصوم بچوں کی عظیم قربانیاں بھی ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں،آئی ایس آئی قومی سلامتی اور یکجہتی کا امین اور ملکی دفاع کا پرائم ادارہ ہے۔

مزید خبریں :