15 فروری ، 2015
لاہور......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے لاہور میں قرآن خوانی ہوئی،جس میں آرمی چیف اورکورکمانڈر لاہورسمیت سیاسی وعسکری حکام اور دیگر شخصیات نےشرکت کی۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ مرحومہ کی روح کےایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی آرمی گیسٹ ہاؤس لاہور میں ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان،وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق اور ایم کیوایم کے راہنما بابرغوری سمیت دیگرسیاسی اور عسکری شخصیات نے شرکت کی ۔قرآن خوانی کے بعدآرمی چیف کی والدہ کےساتھ ملکی سلامتی ،امن اور استحکام کےلئےبھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔