پاکستان
15 فروری ، 2015

رحیم یار خان میںاجتماعی شادیاں،63دلہنوں کو رخصت کیا گیا

رحیم یار خان میںاجتماعی شادیاں،63دلہنوں کو رخصت کیا گیا

رحیم یار خان......رحیم یار خان میں تریسٹھ جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کوئی دلہا ٹریکٹر، کوئی ٹرک میں تو کوئی مال بردار مزدا پر آیا مگر استقبال کیا گیا والہانہ ۔رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک ایک سو بی میں ایک سماجی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماعی شادیوں کی رنگا رنگ تقریب میں تریسٹھ جوڑوں کی شادیاں کی گئیں دلہوں اور دلہنوں کو سجایا گیا، پنڈال لگایا گیا اس دوران کوئی دلہا ٹریکٹر پر آیا تو کوئی ٹرک پر کوئی مال برادر مزدا میں یا پھر کار اور رکشے میں مگر شادیوں کی اجتماعی تقریب کے دوران جنگل میں منگل کا سماں بندھ گیا اس دوران دولہوں کا بینڈ باجوں اور ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کر کے شاندار استقبال کیا گیا تاکہ کسی غریب لڑکی یا لڑکے کو اس بات کا افسوس نہ رہ جائے کہ اسکی شادی دھوم دھام سے نہیں ہوئی اس دوران دلہا اور دلہنوں کی جانب سے بارہ سو ساٹھ باراتیوں نے شرکت کی اور تنظیم کی جانب سے کھانا کھلایا گیا اور جہیز کا سامان اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔منتظمین کے مطابق زیادہ تر یتیم بچیوں اور انتہائی غریب لڑکیوں کی شادیوں کو اولیت دی جاتی ہے اور مزید پچاس سے زائد غریب جوڑے ہیں جنکی شادیاں کرانی ہیں مگر فنڈز کی کمی کے باعث ابھی انکی تاریخیں طے نہیں کی ہیں۔

مزید خبریں :