15 فروری ، 2015
کراچی......کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کاروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد،ٹارگٹ کلرز اور لیاری گینگ وار سے وابستہ 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ رینجرز اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت،ٹارگٹ کلرز اور لیاری گینگ وار سے وابستہ 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،رینجرز کی جانب سے کاروائیاں ریڑھی گوٹھ، بشیر چوک، عزیز آباد، میٹروول، افشانی گلی لیاری، ملیر الفلاح، اور سلطان آباد کے علاقوں میں کی گئیں،رینجرز کاروائیوں کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔