کھیل
15 فروری ، 2015

بر طانوی نژادپاکستانی حیدرمنان کے برٹش مارشل آرٹس میں چار تمغے

بر طانوی نژادپاکستانی حیدرمنان کے برٹش مارشل آرٹس میں چار تمغے

کراچی...... شکیل یامین کانگا...... انگلینڈ میں مقیم پاکستانی نژادکھلاڑی سید حیدرمنان نے برٹش مارشل آرٹس چیمپئن شپ تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر سے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے سید حیدر منان کا کہنا تھا کہ برٹش مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے دوران ان کے خلاف غیرمتنازع فیصلے ہوئے اور بے ایمانی کی گئی لیکن اس کے باوجود انہوں نے تین چاند ی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ لائٹ کونٹیک پلس 48 پلس 85 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ، پلس 42، پلس 85 کلوگرام کورین کاتا اور سوفٹ کاتا میں ایک ایک چاندی اور پلس 42 پلس 85 کلوگرام ویپن میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ورلڈ مارشل آرٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمامم ڈائمنڈ جوبلی اسپورٹ سینٹر انگلینڈ کے شہر رگبی میں گزشتہ ہفتے منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مزید خبریں :