پاکستان
15 فروری ، 2015

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات

دوحہ......وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں اقتصادی ، معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک قطر تعلقات کے فروغ ، اقتصادی،معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قطر کے تعاون سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے جن پر قابو پانے کے لئے بھرپور ساتھ دیں گے۔

مزید خبریں :