15 فروری ، 2015
کراچی......مجلس وحدت المسلمین اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کاکہنا ہےکہ حکومت کی جانب سانحہ شکارپور کے لواحقین کو انصاف نہ ملنے اور مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف وزیر اعلیٰ ہائوس پر احتجاج کیا جائے گا، جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رکھا جائے گا۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے راہنما ءعلی حسین کا کہنا تھا جہاں دہشت گرد ہوں وہاں ضرب عضب کی قسم کا آپریشن کیا جائے،شکار پور سے شہداء کے ورثاء لانگ مارچ کرتے ہوئے کراچی آئیں گے۔اس لانگ مارچ کو روکنے کے لئے ہتھکنڈے استعمال نہ کئے جائیں۔ سنی اتحال کونسل کے رہ نماء کاکہنا تھا کہ حکومت اپنی جوڑ توڑ میں لگی ہوئی ہے اور شکارپور میں قتل عام ہوا۔ جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف مذہبی لسانی اور ہر طرح سے پاک آپریشن کیا جائے۔دیگر راہنمائوں کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کسی طرح کا کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہے اور مطالبہ صرف یہ ہے کہ اس ملک میں موجود کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔