15 فروری ، 2015
اسلام آباد.......قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر شہدائے سانحہ امامیہ مسجد پشاور کا سوئم ملک بھر میں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ بہادر پاکستانی قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کے خلاف سینہ سپر رہے گی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عساکر پاکستان کے آپریشن ضرب عضب کومنطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی ۔سوئم کے موقع پر ملک بھر میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے قرآن خوانی کی تقاریب کا نعقاد کیا گیا مجالس عزا بر پا کی گئیںدہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے اورشہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ٹی این ایف جے اسلام آباد کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت علامہ اخلاق حسین کاظمی ،جمعیت علمائے جعفریہ کے سربراہ علامہ محسن علی الحسینی ،مولانا تنویر شیرازی ، علی اجود نقوی ،ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی راجہ،ایم او کے نائب صدر ثمر الحسن نقوی اور دیگرعمائدین کررہے تھے ۔ اس موقع پر تحریک کے ضلعی ناظم الامور علامہ اخلا ق کاظمی نے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں واضح کیا کہ مسلمان ملکوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ابلیسی ایجنڈا ہے، مشرق و سطی کے مسلم ممالک میں انتشار، مشاہیر اسلام کی توہین کرکے عالم اسلام میں اشتعال پھیلانا،دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور پھر ان کے ذریعے اسلام کو بدنام کرنے کی مہم ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں، پاکستان عالم اسلام کی وا حدنظریاتی ریاست و ایٹمی قوت ہونے کے ناطے ابلیسیت کا اولین ٹارگٹ ہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، سانحہ شکار پور،سانحہ اے پی ایس و امامیہ مسجد پشاوربلوچستا ن سانحہ میلاد النبی راولپنڈی میں امریکہ ازلی دشمن بھارت اور پاکستان کو اپنی جنگوں کا کھاڑہ بنانے والے بعض مسلم ممالک ملوث ہیں جس کا عالمی میڈیا بھی اعتراف کررہا ہے ۔ انھوں نے راولپنڈی میں مولانا مظہر صدیقی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان میں جاری دہشت گردی کو مکتبی جنگ ثابت کرنا چاہتا ہے جبکہ ایسا ہر گز نہیں تمام مسالک و مکاتب باہم شیر و شکر ہیں وطن عزیز میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں جب تک ہماری رگوں میں خون ہے پاکستان کے باسیوں میں نفرت کی خلیج حائل نہیں ہو نے دیں گے ۔دریں اثنا قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ بزرگوارکے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے جو اللہ کی انمول نعمت ہے۔وہ اولاد یقیناًخوش بخت ہے جو دین و وطن کیلئے کارہائے خیر سرانجام دے اور ان کیلئے باقیات الصالحات ثابت ہوسکیں۔