پاکستان
16 فروری ، 2015

کراچی میں امن کی بحالی کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے، آرمی چیف

کراچی میں امن کی بحالی کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے، آرمی چیف

کراچی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکراچی میں رینجرزہیڈ کوارٹر کادورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کوکراچی کی سیکیورٹی کی صورتحال اور شہر میں جاری آپریشن پربریفنگ دی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیاجائے گا اور شہر میں قیام امن کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔


مزید خبریں :