16 فروری ، 2015
کراچی........پاکستان پیپلز پارٹی کے رہ نما سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مخدوم امین فہیم ذاتی دورے پر بیرون ملک گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی میں سینیٹ انتخابات کے ٹکٹس کے معاملے پر کسی کو تحفظات نہیں ہیں۔ ایک تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم پارٹی اور اس کی پالیسی کے ساتھ ہیں ۔ سینیٹ انتخابات کے تمام ٹکٹس مخدوم امین فہیم کی اجازت سے دیے گئے۔