16 فروری ، 2015
کراچی.... رفیق مانگٹ.......بھارتی اخبار”ہندوستان ٹائمز“ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان 23مارچ کو متوقع نہیں ،تاہم اپریل یا مئی میں وہ پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔اخبار نے مختلف ذرائع سے بتایا کہ یوم پاکستان پر فوجی پریڈ کےلئے چینی صدر ژی ین پنگ کے دورے کا امکان نہیں۔ اس سے قبل یہ رپورٹ آئی کہ اسلام آباد میں سات سال کے بعد منعقد کی جا نے والی فوجی پریڈ کے مہمان خصوصی چینی صدر ہو ں گے۔اخبار کے مطابق اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر چینی صدر کی مہمان خصوصی کے شرکت کو امریکی صدر کے دورہ بھارت کو کائونٹر کرنے لئے پیش کیا جا رہا تھا۔ 26 جنوری کو نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ میں اوباما کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔اب چینی صدر کی مارچ میں اسلام آباد آمد پرشکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان رواں سال کی پہلی ششماہی میں متوقع ہے جو اپریل یا مئی میں ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان چینی صدر کے دورے کی تیاری کے لئے تھا اس سے پہلے ستمبر میں پہلے سے طے شدہ چینی صدر کا دورہ پاکستان سیکورٹی تحفظات کے باعث منسوخ کر دیا گیا ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ بتانے سے انکار کردیا۔ تاہم 23 مارچ کے موقع پر فوجی پریڈ کے لئے چینی صدر کے مہمان خصوصی پر قیاس آرائیوں میں پاکستانی میڈیا تقسیم ہے۔ ticle1-1317448.aspx