11 جنوری ، 2012
اسلام آباد… قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے خارجہ پالیسی اور پاک امریکا تعلقات پر سفارشات منظور کر لی ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رضا ربانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اس حوالے سے 35سفارشات منظور کی گئی ہیں جنکا تعلق خارجہ اور پاک امریکا تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سفارشات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔