17 فروری ، 2015
کراچی........ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیے کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحان برائے سال 2014ءکی مارکس شیٹ تیار ہوگئی ہیں اور ان کا اجراء 19فروری بروز جمعرات سے کیا جائے گا۔ بورڈ نے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکول کے اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ اپنے نمائندے کے ذریعے صبح ساڑھے 9تاشام ساڑھے 5بجے تک مارکس شیٹس وصول کرسکتے ہیں۔