پاکستان
18 فروری ، 2015

انسداد دہشتگردی کا لائحہ عمل قومی اتفاق رائے سے تشکیل دیا،وزیر اعظم

انسداد دہشتگردی کا لائحہ عمل قومی اتفاق رائے سے تشکیل دیا،وزیر اعظم

کوئٹہ ......وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قومی لائحہ عمل اتفاق رائے سے تشکیل دیا گیا ہے۔قومی لائحہ عمل پر موثر عملدرآمد کرانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ گورنر ہائوس بلوچستان میں صوبائی ایپکس کمیٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قومی لائحہ عمل پرکسی صوبے کا عمل درآمد زیادہ ہے کسی کا کم ہے،تاہم اس پر موثر عملدرآمد کرانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔اجلا س میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ساتھ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور سینئر وزیرنواب ثناء اللہ زہری اور دیگر سینئر حکام شریک ہیں ۔اس موقع پر وزیراعظم نےکمیٹی اجلاس میں تمام شرکا کو خوش آمدید کہا ۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بلوچستان ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کا جائزہ لینگے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے وفاقی،صوبائی حکومت اور عسکری قیادت ایک ساتھ موجود ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل پرتمام جماعتوں نے اتفاق کیا، اور سیاسی اور عسکری قیادت نے غوروخوض کے بعد قوٕمی لائحہ عمل تشکیل دیا اور اور فوجی عدالتوں کے قیام کی پارلیمنٹ نے منظوری دی،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ‫قومی لائحہ عمل پر موثر عملدرآمد کیا جائے،جس کیلئے کیلئے وفاقی حکومت اور فوج تعاون فراہم کرینگی۔

مزید خبریں :