18 فروری ، 2015
کراچی......ملک سے اندھیرے دور کرنے کیلئے نجی شعبہ بھی سرکار سے پیچھے نہیں ہے،اینگرو پاورچینی کمپنی کے ساتھ ملکر تھر میں 330 میگاواٹ کے دو کول پاور پلانٹس لگائے گا ۔کمپنی اعلامیہ کے مطابق اینگرو پاور اور چینی کمپنی کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے تحت تھر کے بلاک 2 میں دو کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ لگائے جائیں گے جن سے مجموعی طور پر 660 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ۔اس منصوبے کیلئے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی سے سالانہ3اعشاریہ 8 ٹن کوئلہ حاصل کیا جائے گا جبکہ یہ پراجیکٹ 2017 تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی توانائی بحران میں کمی کیلئے مقامی وسائل سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے خوش آئند ہیں جن سے عوام کو سستی بجلی میسر آئے گی ۔