دنیا
18 فروری ، 2015

کابل میں امریکی سفارتخانے نے جلد بازی کی مثال قائم کردی

کابل میں امریکی سفارتخانے نے جلد بازی کی مثال قائم کردی

کابل......کابل میں قائم امریکی سفارتخانے نے جلد بازی کی نئی مثال قائم کردی، اُس نے ورلڈ کپ میچ میں بنگلا دیش کے خلاف ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ افغانستان کو جیت کی مبارکباد دے ڈالی۔ورلڈ کپ میں افغانستان اور بنگلادیش کامیچ صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوالیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی سفارتخانے نے صبح سوا نو بجے ہی افغانستان کو ورلڈ کپ میں اولین فتح پر مبارکباد دے دی،لیکن جلد ہی اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا،جس پر معذرت کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ان کی نیک خواہشات افغان ٹیم کے ساتھ ہیں ۔

مزید خبریں :