پاکستان
18 فروری ، 2015

اسلام آباد امام بارگاہ حملہ، شیعہ تنظیموں کا کل یوم سوگ کا اعلان

 اسلام آباد امام بارگاہ حملہ، شیعہ تنظیموں کا کل یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد......... اسلام آباد میں امام بارگاہ اور مسجد پر حملے کے خلاف شیعہ تنظیموں نے کل یوم سوگ کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سمیت مختلف سیاسی رہنمائوں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ شیعہ ایکشن کمیٹی اسلام آباد راولپنڈی، تحفظ اعزاداری کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف،صدر ممنوحسین ،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، اے این پی کے صدر اسفندیارولی ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے اسلام آباد میں امام بارگاہ کے باہر ہونے والے خودکش حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، الطاف حسین نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، الطاف حسین نے کہا کہ تمام مذہبی عبادت گاہوں پرحفاظتی اقدامات کو مزید موٴثر کیاجائے، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،پے درپے واقعات کے بعد سب کو اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :