پاکستان
18 فروری ، 2015

امریکی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات

امریکی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات

اسلام آباد.....پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشترکا ورکنگ گروپ کا قیام اہم پیشرفت ہے ۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ احسن اقبال نےپاکستانی معیشت کی بہتری کی کوششوں میں امریکی تعاون کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستانی معیشت کو جدید بنیادوں پر استوار کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

مزید خبریں :