18 فروری ، 2015
اسلام آباد......قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وزارت ریلوے کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ۔نئے جاری منصوبوں کے لیے 43 ارب 45 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں وزارت ریلویز کی طرف سے مالی سال 16-2015 کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں جنہیں کمیٹی نے منظور کر لیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے شروع گئے منصوبے اولین ترجیح ہیں جن کے لیے 43 ارب 45 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ سال 2011 سے سال 2013 کے دوران 144 ٹرینوں کو معطل کیا گیا جبکہ 29 چھوٹے اسٹاپ بھی ختم کیے گئے ہیں۔کمیٹی نے ٹرین اسٹاپس سے متعلق تفصیلی رپورٹ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔