پاکستان
18 فروری ، 2015

تیرہ سال میں پاکستان نے کئی نائن الیون دیکھے،چوہدری نثار

تیرہ سال میں پاکستان نے کئی نائن الیون دیکھے،چوہدری نثار

ہیوسٹن.......وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ گزشتہ 13 سال میں پاکستان نے کئی نائن الیون دیکھے۔ پاکستان مکمل طور پر پُرامن ملک سے جنگی علاقے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہ بات انھوں نے ہیوسٹن میں یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیرداخلہ چودھری نثارنےکہاہےکہ جنگیں کبھی بھی مسئلےکاحل نہیں ہوتیں۔ نائن الیون واقعےمیں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا۔ ہیوسٹن کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئےوزیرداخلہ نےکہاکہ پاکستان 30لاکھ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہا ہے۔ خطے میں استحکام کے لیے پاک افغان تعلقات اہم ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کےتعلقات تاریخی طورپر کبھی بہترنہیں رہے۔ان کا کہناتھا کہ نائن الیون واقعےمیں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا۔پاکستان پرپہلےاتنی توجہ نہیں دی گئی جو اب دی جارہی ہے ۔دہشتگرد ی کےخلاف جنگ کوجس چیزنےسب سےزیادہ متاثرکیاوہ اتحادکافقدان تھا۔پاکستان جس طرح اب متحدہےگزشتہ13سال میں نہیں ہواتھا۔

مزید خبریں :