پاکستان
18 فروری ، 2015

لاہور : پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آتشزدگی،جانی نقصان نہیں ہوا

لاہور : پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آتشزدگی،جانی نقصان نہیں ہوا

لاہور......لاہور میں ایجرٹن روڈ پر پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ،جس پر پون گھنٹہ میں قابو پالیا گیا،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق پی ٹی سی ایل کی 8 منزلہ عمارت کے چوتھے فلور پر آگ لگی،آگ کے شعلے عمارت کی کھڑکیوں سے باہر آتے رہے،تاہم ریسیکیو اور فائربریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے پون گھنٹہ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا،ڈی سی او عثمان احمد کے مطابق آگ اسکریپ کے گودام میں لگی،ایکسچینجز محفوظ رہیں اور کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی ،آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے اے ڈی سی جی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں اسی عمارت میں آگ لگی تھی اور بیشتر علاقوں میں ٹیلی فونز اور انٹر نیٹ کی سہولت بند ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :